تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک بھارت میچ: سینیٹ سے وزراء غائب، اپوزیشن کا علامتی واک آؤٹ

جنگ نیوز -
اسلام آباد...پاک بھارت کرکٹ میچ کے اثرات سینیٹ کے اجلاس میں بھی نظر آئے،ایوان میں ورزا کی عدم موجودگی کے باعث اپوزیشن نے علامتی واک آؤٹ کیا،اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر خودکش حملے کیخلاف مذمتی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو سو،رکنی ایوان میں صرف سترہ ارکان موجود تھے تاہم کوئی وفاقی وزیر موجود نہیں تھا جس پر اپوزیشن نے احتجاجاً علامتی واک آؤٹ کیا۔چیئرمین فاروق نائیک نے قائد ایوان نیر بخاری سے سوال کیا کہ کیا سارے وزرا میچ دیکھنے چلے گئے ہیں۔ اجلاس میں تمام جماعتو ں کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی گئی ،اجلاس میں صوابی خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر صوابی میں دھماکے کیخلاف ایوان میں جے یو آئی کے سینیٹرز نے احتجاج کیا ۔ سینیٹرحاجی غلام علی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کے گزرنے کے بعد ان کے قافلے پر حملہ ہوا تھا ، وفاقی وزیررضا ربانی نے کہا کہ یہ حملہ شدید مذمت کے قابل ہے ،بعد میں ایوان نے مذمتی قرار داد منظور کی اور اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.