29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پنجاب اسمبلی میں پھر ہنگامہ،ثمینہ خاور کا علاؤالدین پر لپ اسٹک سے حملہ
جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پھر یونی فکیشن بلاک اور مسلم لیگ ق کے ارکان کے درمیان ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا، ایک دوسرے پر اسمبلی کارروائی کی کاپیاں اورلپ اسٹک پھینکی گئی۔ہنگامہ آرائی یونی فکیشن بلاک کے شیخ علاؤالدین کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کے نعروں کے دوران شروع ہوئی ، شیخ علاؤالدین نے کہا کہ اپوزیشن کی خواتین میڈیکل بل وصول کرکے میک اپ کا سامان خریدتی ہیں، اس پر اپوزیشن کی خواتین غصے میں آ گئیں اور شیخ علاؤالدین کی جانب لپ اسٹک اور کارروائی کی کاپیاں اچھالیں،جواب میں ڈاکٹرامتیاز خالد نے بھی کاپیاں اچھال دیں۔اس موقع پراسپیکربے بس نظر آئے۔اشرف سوہنا کاکہنا تھا کہ علاؤالدین نے خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں، اس پرمعافی مانگیں، اس موقع پر مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے ارکان واک آؤٹ کر گئے۔ وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے،اس موقع پر اسپیکر نے اجلاس جمعرات کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا ۔