29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیڈی گاگا کو امریکی میگزین کی فیشن پر قلم آزمائی کی دعوت
جنگ نیوز -
لاس اینجلس...مقبول گلوکارہ لیڈی گاگا کی فیشن سینس کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ایک امریکی میگزین نے فیشن کے موضوع پر کالم لکھنے کی دعوت دی ہے۔ 25 سالہ لیڈی گاگا گلوکاری کے ساتھ ساتھ پرفارمنسز، ریڈ کارپٹس اور ایوارڈ تقاریب میں عجیب و غریب ملبوسات میں نظر آنے کیلئے بھی جانی جاتی ہیں۔ان کی فیشن سینس سے متاثر ہو کر ایک امریکی رسالے نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں اور اب لیڈی گاگا وی میگزین کے لیے فیشن پر لکھیں گی۔ ان تک یہ سامنے نہیں آیا ہے کہ اس کالم کے عوض انہیں کیا معاوضہ دیا جائیگا۔