29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیر اعلیٰ حیدر ہوتی کا مولانا فضل الرحمان کو فون، خیریت دریافت کی
جنگ نیوز -
پشاور...وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا امیرحیدر خان ہوتی نے جمعیت علمائے اسلام کے قافلے پر خودکش حملے کے بعد مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا امیر حیدر خان ہوتی نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کی اس آزمائش کا مقابلہ مل جل کر کیا جائے گا۔ وزیرعلیٰ نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور لواحقین کو صبرواستقامت کی تلقین کی۔ امیرحیدر ہوتی نے مولانا کی صحت اور درازی عمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اظہار یک جہتی کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔