29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کمپیوٹرائزڈووٹرلسٹوں کی تیاری کیلئے گھر گھر سروے جون میں شروع ہوگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد...الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیاہے کہ آئندہ انتخابات کے لئے کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کی تیاری کے لئے گھر گھر سروے جون سے شروع ہوگا۔ اسلام آباد میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی بنیاد پر ووٹرلسٹوں کی تیاری کے لئے الیکشن کمیشن میں اجلاس سیکریٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری شماریات،چیئرمین نادرا اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے،اس موقع پرفیصلہ کیاگیاکہ کمپیوٹرائزڈ ووٹرلسٹوں کی تیاری کے لئے شہریوں کے گھرانوں اور ان کے سربراہوں کے ڈیٹا کا حصول 5 اپریل سے شروع ہوگا۔