29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
برطانونیہ: آئی پیڈ کی مدد سے تقریر کرنے والی پہلی رکن پارلیمنٹ
جنگ نیوز -
لندن …برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس دارالعوام میں لیبر پارٹی کی رُکنِ پارلیمنٹ آئی پیڈ کی مدد سے تقریر کرنے والی پہلی سیاستدان بن گئی ہیں۔عام روایتی کاغذی نوٹس کے فرسودہ طریقہ کار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لیبر پارٹی کی رُکنKerry McCarthyنے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دی اور آئی پیڈ کی اسکرین سے پڑھتے ہوئے اپنی بجٹ تقریر کی۔Kerry McCarthy کے اس اقدام نے ثابت کردیا کہ دنیا جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں کس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے لہٰذا بہتر یہی ہے کے گزرتے وقت کے ساتھ جہاں جدید فیشن سب کی ترجیح ہوتی ویسے ہی ٹیکنالوجی کو بھی ترجیح دی جانی چاہیے۔