29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹینشن سے بچنے کیلئے کھانا بناتے ہیں، بالی ووڈ اداکار عمران خان
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ اداکار عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹینشن سے بچنے کی خاطر باورچی خانے کا رخ کرتے ہیں۔ 28 سالہ عمران خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ وہ کھانا کافی اچھا بنا لیتے ہیں۔ انہیں کھانا پکانے کا اتنا شوق ہے کہ اکثر فلموں کی شوٹنگ کے دوران ان سے اس کی فرمائش کی جاتی ہے۔ عمران خان کے مطابق باورچی خانے کا رخ کرتے ہی ان کی تمام ٹینشن ختم ہو جاتی ہے، اور اسی سبب پریشانی کے وقت وہ کچن ہی کا رخ کرتے ہیں۔ ان کی رائے میں کھانے تیار کرنے کے مراحل میں وہ اتنے مگن ہو جاتے ہیں کہ اور کچھ سوچنے کا انہیں وقت ہی نہیں ملتااور ٹینشن دور ہوجاتی ہے۔