تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مصر : عبوری فوجی حکومت کا نومبر میں صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان

جنگ نیوز -
قاہرہ…مصر کے عبوری فوجی حکومت نے نومبر میں صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔ مسلح افواج کی کونسل کے ترجمان جنرل ممدوح شاہین نے قاہرہ میں صحافیوں کو بتایا کہ نئے صدر کا انتخاب اکتوبر یا نومبر میں کیا جائے گا ۔ فوجی کونسل پہلے ہی ستمبر میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کرچکی ہے ۔ ترجمان نے متعدد آئینی ترامیم کا بھی اعلان کیا جن کی منظوری رواں ماہ کے شروع میں ریفرنڈم کے ذریعے دی گئی تھی ۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر حسنی مبارک کے دور سے مذہبی جماعتوں پر عائد پابندی ختم نہیں کی جائے گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.