تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی : پاک بھارت سیمی فائنل کے دوران فائرنگ سے 32افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں پاک بھارت سیمی فائنل کے دوران فائرنگ سے اب تک بتیس افراد زخمی ہوچکے ہیں،پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل میچ کے دوران شہر میں بڑی بڑی اسکرینوں کا انتظامات کئے گئے ہیں، میچ کے دوران شہری ہوائی فائرنگ میں بھی مصروف ہیں اور اب تک ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں بتیس افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔سول اسپتال ذرائع کے مطابق اب تک 17 زخمیوں کو لایا گیا، 4 کو داخل کر لیا گیا۔عباسی شہید اسپتال کے ذرائع کے مطابق اسپتال میں دو بچوں سمیت 8 زخمیوں کو لایا گیا، دو زخمیوں کا عباسی شہید اسپتا ل میں ہنگامی آپریشن کیا جارہا ہے۔ادھرسندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی میں ایک بچی سمیت 5 زخمیوں کو لایا گیا، جناح اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں ایک تین سالہ بچے سمیت دو زخمیوں کو لایا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.