تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:لانڈھی جیل میں بھی پاک بھارت سیمی فائنل دیکھنے کیلئے انتظام

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان اور بھارت کے درمیان بھارتی شہر موہالی میں کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ کوجوش خروش سے دیکھنے میں کراچی کی لانڈھی جیل میں موجود پاک بھارت قیدی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ ہاتھوں میں پاکستان اور بھارت کے جھنڈے اٹھائے اور چہروں پر دونوں ممالک کے پرچموں کے نشان سجائے یہ افراد کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ کسی میدان میں نہیں بلکہ کراچی کے لانڈھی جیل میں دیکھ رہے ہیں، ان قیدیوں میں صرف پاکستان کے ہی قیدی نہیں بلکہ مختلف کیسز میں ملوث بھارتی قیدی بھی موجود ہیں ۔امن کی آشا کے پرچم تلے ان قیدیوں کے لیے اس سہولت کا اہتمام جیل انتظامیہ کے تعاون سے جیوٹی وی نیٹ ورک نے کیا ہے۔پاکستانی اور بھارتی قیدیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ پویلینز بنائے گئے ہیں جبکہ شامیانے اور پروجیکٹر کی مدد سے میچ دکھانے کا انتظام بھی کیا گیاہے ۔میچ کے دوران قیدی ملی نغموں پر رقص کرتے رہے اور چوکے لگنے اور وکٹیں گرنے پر لطف اندوزہوتے رہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.