تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سپریم کورٹ میں بھی بڑی اسکرین پرمیچ دیکھاجارہاہے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لئے جہاں ملک بھر میں بڑی اسکرینز نصب کی گئی ہیں ، وہیں سپریم کورٹ میں ججز، وکلا اور سپریم کورٹ کے اسٹاف اور ان کے اہل خانہ کے لئے بھی سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں اس اہم میچ کو دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے ایڈیٹوریم میں بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے کے لئے اہتمام کیا گیا ہے ، آج سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت دن بارہ بجے تک ہوئی ، سپریم کورٹ کے ججز اور وکلا اپنے اہل خانہ سمیت، عدالتی عمارت کے آڈیٹوریم میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے اس اہم معرکے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ ترجمان کے مطابق اس موقع پر میڈیا پرسنز کو بھی فیملیز سمیت کرکٹ میچ کی دعوت دی گئی ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے آج کے میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.