29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مہم جو نوجوان کو برفانی تودے کے نیچے سے نکال لیا گیا
جنگ نیوز -
پورٹ لینڈ …مہم جوئی کبھی کبھی خطرے میں ڈالنے کا سبب بھی بن جاتی ہے اور اس کی تازہ ترین مثال ہے امریکی باشندےChris Bilbaoکی۔امریکی ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والا Chrisاپنے ساتھیوں کے ہمراہ کینیڈا کی Monashee پہاڑیوں کی برف پر اسکیننگ کرنے پہنچا۔اونچائی سے آئس اسکیننگ شروع کرنے والے Chrisنے جہاں ڈھلوان کی طرف پیش قدمی شروع کی وہیں پیچھے کی طرف سے برف کا ایک بڑا تودہ اس کے اوپر آگر ا اور اسے اپنے اندر پوری طرح لپیٹتے ہوئے نیچے کی طرف لے گیا۔ڈھلان کی طرف جاتے اس تودے میں سے Chrisکی آوازیں تو ضرور باہر آتی رہیں لیکن اس کا نام و نشان نظر نہ آیا ،پھر کئی منٹوں کی انتھک کوششوں اور کھدائی کی مدد سے اس کے ساتھی بلاآخر اسے باہر کھینچنے میں کامیاب ہوہی گئے۔