29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان کی شکست ، ماہرین نجوم کی تمام پیش گوئیاں دھری رہ گئیں
جنگ نیوز -
کراچی…کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست سے ماہرین نجوم کی وہ تمام پیش گوئیاں دھری کی دھری رہ گئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ستاروں کی چال پاکستان کے حق میں ہے اور کامیابی اس کے قدم چومے گی۔ماہر نجوم کا دعویٰ تھا کہ ستاروں کی چال پاکستان کے حق میں ہے اور پاکستانی ٹیم فتح سے ہمکنار ہوگی لیکن موہالی گراؤنڈ میں سارا معاملہ ہی الٹ ہوگیا اور ستاروں نے تو اپنی چال کا رخ ہی بدل لیا۔ایک ماہر نجوم کا دعویٰ تھا کہ شاہد آفریدی کے لیے یہ دن بہت اچھے ہیں اور انکا ستارہ عروج پر ہیلیکن ان کا ستارہ باؤلنگ میں تو یقیناعروج پر رہا تاہم کپتانی اور بیٹنگ میں ستارہ گردش میں رہا ۔پاکستان میں بیشتر لوگ ماہرین نجوم پر یقین نہیں کرتے اور جو لوگ تھوڑا بہت کرتے ہیں انکا کہنا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد نجومیوں کی بات پر کا ن نہیں دھرنے چاہئیں۔