29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خطے کے لوگ امن سے رہنا چاہتے ہیں، پاک بھارت وزرائے اعظم
جنگ نیوز -
موہالی…پاک بھارت وزرائے اعظم نے کہا ہے کہ آج تمام حل طلب معاملات پر گفتگو ہوئی ہے جس کا مستقبل میں اچھا نتیجہ نکلے گا،موہالی میں پاک بھارت سیمی فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے دونوں راہنماؤں کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی جیت ہے۔وزیراعظم گیلانی یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موہالی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی ٹیم جیت گئی ہے لیکن یہ کامیابی یہ دونوں ممالک کی جیت ہے کرکٹ کی جیت ہو ئی ہے ۔ہم نے وزیر اعظم منموہن سنگھ سے تمام ایشوز پر بات کی ہے،سیکریٹری سطح کی بات چیت کامیاب رہی،ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں،بھوک،بیماری اور غربت ہمارے مشترکہ دشمن ہیں جن سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،وزیر اعظم گیلانی نے منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔بھارتی وزیر اعظم منمو ہن سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن سے رہنا چاہتے ہیں،کرکٹ نے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کو ایک ساتھ ملایا۔وزیر اعظم گیلانی کا شکر گزار ہوں کہ وہ دعوت پر بھارت آئے،مسائل کے حل کیلئے دونوں ملکوں کو راہ نکالنا ہو گی۔