29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک بھارت وزرائے اعظم بات چیت مثبت رہی، نروپما راؤ
جنگ نیوز -
موہالی… پاک بھارت وزرائے اعظم کی بات چیت مثبت رہی ہے موہالیمیں بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راؤ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پاک بھارت وزرائے اعظم کی بات چیت مثبت رہی ،بات چیت کا مقصد دونوں ملکوں میں تناؤکم کرنا تھا۔ بھارتی وزیر اعظم نے خطے میں دہشتگردی کے مسئلے پر بات کی ۔ نرو پما راؤ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان وسیع تناظرمیں بات چیت کی گئی،ان کا کہنا تھاکہتعلقات بہتر بنانے کیلئے دہشتگردی سے پاک ماحول کی ضرورت ہے ،مشرق وسطیٰ کے معاملا ت پر دونوں ملکوں کورابطے میں رہنا چاہیے ،سیاسی اور سرکاری قیادت کی ملاقات ایک اچھا عمل ہے ،کھیلوں کے ذریعے دونوں ملک قریب آئیں گے،ملاقات سے د ونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئیگی،بات چیت کا مقصد دونوں ملکوں میں تناؤکم کرنا تھا،ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔