29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاس اینجلس :فلموں اور فلمی ستاروں سے متعلق اشیا کا نیلام کیا جائیگا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس :فلموں اور فلمی ستاروں سے متعلق اشیا کا نیلام کیا جائیگا
لاس اینجلس …لاس اینجلس میں ہالی وڈ فلموں اور فلمی ستاروں سے متعلق اشیا کا نیلام منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں چارلی چیپلن، مائیکل جیکسن کی نادر تصاویر کے علاوہ سپر مین اور بیٹ مین کے اوریجنل کاسٹیوم بھی فروخت کیے جائیں گے۔امریکی فلمی صنعت کے دل لاس اینجلس میں ہالی وڈ فلموں اور فلمی ستاروں سے متعلق نادر و نایاب اشیا نیلام کی جائیں گی،جن میں چارلی چیپلن ، مائیکل جیکسن کی یادگار تصاویر ، سپر مین اور بیٹ مین فلموں میں استعمال کیے جانے والے کاسٹیوم کے علاوہ سیکڑوں دیگر اشیا شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ اب تک کا سب سے بڑا نیلام ہوگا۔نیلام کمپنی کے نائب صدر کے مطابق یادگاری اشیا میں سرمایہ کاری ہمیشہ سے منافع بخش رہی ہے اور امریکاکی معاشی صورت حال کی وجہ سے انھیں امید ہے کہ لوگ دیگر شعبوں کے بجائے ان اشیا میں سرمایہ کاری کرنے میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔نیلام کا باقاعدہ آغاز یکم اپریل سے ہوگا تاہم انٹرنیٹ پر ان اشیا کی بولیاں لگنا شروع ہو چکی ہیں۔