29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی :پاک بھارت سیمی فائنل کے دوران ہوائی فائرنگ ، ساٹھ افراد زخمی
جنگ نیوز - کراچی… خورشید عباسی…پاکستان اور بھارت کرکٹ میچ کے دوران کراچی میں ہونیوالی ہوائی فائرنگ سے ساٹھ افراد زخمی ہوگئے ،جن میں بچے ،خواتین اور بوڑھے بھی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق سولجر بازار،گلبہار،بلدیہ کالونی ،لیمارکیٹ ،آگرہ تاج،کھارادر،گارڈن،لیاقت آباد،ناظم آباد،پاپوش نگر ،لائنز ایریا،اورنگی ٹاؤن،جمشید کوارٹرز ،لانڈھی ،لاسی گوٹھ ودیگر علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے ساٹھ افراد زخمی ہوئے ،جنہیں جناح ،عباسی شہیداور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔