تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا: اتحادیوں کے حملے جاری، بریجا کا قبضہ چھڑا نے کا فوج کا دعویٰ

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا میں اتحادی افواج نے دارالحکومت طرابلس میں نئے حملے کیے ہیں۔لیبیا میں حملوں کے لیے سی آئی اے اور برطانوی خفیہ ایجنسی کے درجنوں اہلکار سرگرم ہیں۔ اسی دوران لیبیا کے وزیر خارجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر سیاسی پناہ کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ لیبیا میں اتحادی افواج نے دارالحکومت طرابلس میں نئے حملے کیے ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ لیبیا کے وزیر خارجہ موسیٰ کوسا سیاسی پناہ کیلئے برطانیہ پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بتایا ہے کہ لیبیا میں اہداف کی نشاندہی اور مخالفین سے رابطوں کے لیے سی آئی اے نے اپنے ایجنٹ داخل کردیئے ہیں۔ جبکہ برطانوی خفیہ ایجنسی کے درجنوں اہلکار بھی لیبیا میں سرگرم ہیں۔ بریجا شہر کو لیبیا کی فوج نے مخالفین کے قبضے سے چھڑا لینے کا دعوی کیا ہے۔لیبیا میں اشیائے زندگی کی قیمتیں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں۔ کئی اشیا کی قیمتیں پانچ گنا تک بڑھ چکی ہیں۔ اسی دوران تیونس نے لیبیا کے معمر قذافی کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ ادھر برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ لیبیا میں حکومتی مخالفین کو اسلحہ فراہم کیا جاسکتا ہے۔ برطانیہ نے لیبیا کے 5 سفارت کاروں کی بے دخلی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.