29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور:سیمی فائنل میں شکست کے باوجود ہوائی فائرنگ ، نرس ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور:سیمی فائنل میں شکست کے باوجود ہوائی فائرنگ ، نرس ہلاک
پشاور…پاکستان کی شکست کے باوجود ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کی نرس جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کے باوجود خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔ جس میں سے ایک گولی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کی سٹاف نرس کی جان لے لی۔ اسپتال ترجمان کے مطابق گولی لگنے کے وقت سٹاف نرس ماہ گل چارسدہ کے محلہ حسین آباد میں واقع اپنے گھر میں رات کا کھانا کھانے میں مصروف تھی۔