29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حیدرآباد،لوٹ مار میں مصروف 2ڈاکوشہری کی فائرنگ سے ہلاک
جنگ نیوز -
حیدرآباد…حیدرآباد ٹھنڈی سڑک پر دو مبینہ ڈاکو لوٹ مار کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ڈی پی او حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب تین مبینہ ڈاکو ٹھنڈی سڑک پر واقع ایک ہوٹل پر اہل خانہ کے ساتھ کھانہ کھانے والے شہری حاجی سیف الرحمان سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ شہری نے فائرنگ کردی۔ جس سے دو مبینہ ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مرنے دونوں مبینہ ڈاکوؤں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔ جہاں ایک کی شناخت اعجاز حسین ابڑو کے نام سے ہوئی ہے۔ اعاز حسین ابڑو کی جیب سے ایک کارڈ بھی برآمد ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مبینہ طور رینجرز کا اہلکار ہے تاہم اب تک متعلقہ ادارے کی جانب سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔