تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان،فوکوشیماایٹمی پلانٹ سے تابکاری کے اخراج میں اضافہ

جنگ نیوز -
ٹوکیو … جاپان کے زلزلہ متاثرہ فوکوشیما پاورپلانٹ میں تابکاری کی سطح قانونی سطح سے4 ہزار سے تجاوز کرگئی،لیکن کمپنی نے نیوکلئیر زون بڑھانے کو منع کردیا،نیوکلئر پاور پلانٹ کی مرمت اور تاب کاری پر قابو پانے کے لیے امریکا نے جاپان کوچار روبورٹس فراہم کردیے ہیں۔دنیاکے 25 سال بدترین جوہری حادثے میں انجئیر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔نیو کلئیر اینڈانڈسٹریل سیفٹی ایجنسی کے مطابق ری ایکٹر1 سے 330 میٹر دورنقل مکانی کے سینٹر میں پانی میں تابکاری کی سطح قانونی سطح سے4 ہزار سے تجاوز کرگئی،انہوں نے کہاانسانوں کوپہلے ہی زون سے 20کلومیٹر دوربھیجا جاچکاہے اور اس کو بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔امریکا کے ریموٹ کنٹرول چاروں روبورٹس متاثرہ حصے میں سرچ اور امدادی کام میں حصہ لیں گے، امریکا اس سے پہلے 40افراد پر مشتمل ٹیم اور دیگر آلات بھی فراہم کرچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.