29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے اضافے کی تجویز
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے14 روپے فی لٹراضافے کی ابتدائی تجویز وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے۔ جس میں پٹرول6 روپے30 پیسے اور ڈیزل 9 روپے80 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8 سے21 فیصدتک اضافے کی ابتدائی تجویز تیار کی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول9 فی صد اضافے کے ساتھ6 روپے30 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل13 فی صد اضافہ کے ساتھ9 روپے80 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل21 فی صد اضافے کے ساتھ14 روپے30 پیسے مہنگا کرنے کی ابتدائی تجویز ہے۔ مٹی کا تیل 16 فی صد اضافے کے ساتھ11 روپے67 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت8 فی صد اضافے کے ساتھ 6 روپے97 پیسے فی لٹر بڑھانے کی تجویز ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اضافے نہ ہونے کی صورت میں8 ارب روپے کی مزید سبسڈی دینا پڑے گی۔ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات پر دسمبر سے مارچ تک21 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمیآج رات کیا جائے گا۔