29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مری میں سیاحوں کو سہولیات دینے کیلئے اقدامات
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری مواصلات میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے کار پارکنگ پلازہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مری میں سڑکوں کو لینڈ سلائیڈنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔