29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کبوتروں کی طرح اُڑان بھرنے والا روبوٹ تیار،جاسوسی میں مدد گار ہوگا
جنگ نیوز -
برلن…ٹیکنالوجی اور بائیونک آلات کے میدان میںآ گے نکلتے ہوئے جرمنی کی مشہور و معروف آٹومیشن کمپنی Festoکے سائنسدانوں نے کبوتروں کی طرح اُڑان بھرنے والا روبوٹ تیار کرلیا ہے جسے جاسوسی کے لیے بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔Smart Birdنامی اسی روبوٹک پرندے کا وزن صرف 400گرام ہے اور فضا میں اڑان بھرنے کیے لیے اس میں ایک ہلکے وزن کی الیکٹرک موٹر اور 2میٹر لمبے پَروں میں دو معاون موٹریں لگائی گئی ہیں۔عام پرندوں خصوصاً کبوتر کی طرح نظر آنے والا یہ روبوٹ ناصرف اسٹارٹ ہوکر اڑنے،مختلف زاویوں پر مڑنے اور لینڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اس مقصد کے لیے Smart Birdنامی اس روبوٹ میں کوئی اضافی نظام بھی نہیں لگایا گیا ہے۔سائنسدانوں نے یہ روبوٹ تیار کرکے جہاں ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے بلکہ انہوں نے پرندوں کے اڑان بھرنے کا نظام بھی اچھی طرح جانچ لیا ہے۔