تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جے یوآئی(ف)کے مولانا فضل الرحمن پر ایک اور قاتلانہ حملہ

جنگ نیوز -
چارسدہ…جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مولانا فضل الرحمن قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی خیریت سے مطلع کیا اور کہاکہ وہ جلسے میں شرکت کیلئے چارسدہ آرہے تھے کہ ڈی سی او آفس کے قریب انکی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں حفاظت پر مامور اہلکار زخمی ہوگئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ معلوم نہیں کون لوگ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں، دوستوں کا کہنا ہے کہ جلسہ ملتوی کر دیا جائے جن کا مشورہ قبول کرتے ہوئے میں جلسے میں نہیں جارہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.