29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چارسدہ میں مولانا فضل الرحمن کے قافلے میں دھماکا، 8افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
چارسدہ…چارسدہ میں ڈی سی او آفس کے قریب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمن کے قافلے کے قریب آج ایک بار پھر دھماکا ہوا ہے۔ جیو نیوز کے نمائندے سبز علی نے چارسدہ ڈسٹرکٹ اسپتال کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور 2اہلکار سمیت8افراد جاں بحق جبکہ29زخمی ہو گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ مولانا فضل الرحمن چارسدہ میں ایک جلسے سے خطاب کرنے پہنچے ہی تھے کہ دھماکا ہو گیا۔ بعض اطلاعات میں دھماکا خود کش حملہ بتایا جارہا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں مولاناکے قافلے میں شامل متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ 5گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے اپنی خیریت سے مطلع کیا اور بتایا کہ جلسے سے خطاب ملتوی کر دیا گیا ہے۔