29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا سے نفرت ، پاکستان کی مذہبی جماعتیں متحد ہو رہی ہیں، خلیجی اخبار
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… پاکستان کی منتشر مذہبی جماعتیں امریکا کے ساتھ نفرت کی وجہ سے متحد ہو رہی ہیں۔ مذہبی جماعتیں امریکا مخالف جذبات کی وجہ سے عام پاکستانیوں میں مقبول ہورہی ہیں۔ ان مذہبی جماعتوں کا متحد ہونا امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان کے لیے ڈراوٴنا خواب ہے ۔خلیجی اخبار’گلف ٹائمز‘ نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کی کمزوری سے اسلام پسندوں میں اضافہ ہورہاہے۔ پاکستان کی منتشر مذہبی جماعتیں امریکا مخالف جذبات اور نفرت کی وجہ سے متحد ہو رہی ہیں، کمزور حکومت بڑھتے ہوئے انتہا پسندوں کے سامنا کرنے سے ہچکچا رہی اور معاشرے میں بنیاد پرستوں کا کافی اثرو رسوخ ہے۔ ان مذہبی جماعتوں کا متحد ہونا امریکا اور اس کے اتحادی کے ساتھ پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان کے لیے ڈراوٴنا خواب ہے ۔اخبار کے مطابق جوہری ہتھیاروں سے مسلح ملک میں ان قوتوں کا مضبوط ہونا امریکا کے لیے خطرہ ہے جو پہلے ہی اسلامی عسکریت پسند باغیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔لیکن پاکستان میں اسلامی جماعتوں کو اقتدار کے حصول کا امکان بہت کم دکھائی دیتا ہے۔ لیکن یہ جماعتیں امریکا مخالف جذبات کی وجہ سے عام پاکستانیوں میں مقبول ہورہی ہیں۔ حکومت مختصر وقت میں عوامی قوتوں کو سامنے لانے کی جدو جہد کر رہی تاکہ ایک تو وہ موجودہ مدت پوری کر سکے اور دوسرا2013 کے انتخابات کے لئے بہتر پوزیشن بنانے کے مقاصد بھی حاصل کر لے۔