19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:20
کپاس کی قیمتیں18ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
کراچی.. . .. . . کپاس کی فی من قیمت 400 روپے کمی کے بعد 18 ماہ کی کم ترین سطح 5 ہزار 800 روپے ہوگئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق نے جیو نیو ز کو بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں گراوٹ کو دیکھتے ہوئے مقامی سطح پر بھی کپاس کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ماہرین کے مطابق گزشتہ سال بین الاقوامی سطح پر کپاس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی ٹیکسٹائل برآمدات کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مجموعی برآمدات کا حجم 24 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔