تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:56

ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی کی بات چل رہی ہے ،فردوس عاشق

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی کی بات چل رہی ہے ، کراچی میں امن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا چاہیے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم حکومت کاحصہ بنے اگر ایم کیو ایم اپوزیشن میں بیٹھنا چاہتی ہے تو یہ اس کا استحقاق ہے اب ایم کیو ایم پر منحصر ہے کہ وہ کون سا راستہ اختیار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں مفاہمت کا دروزاہ کھلا رہتا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات سے دونوں طرف کی غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد ملے گی ، پاکستان ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ، مستحکم افغانستان کا مطلب مستحکم پاکستان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.