تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:8

لندن : وزیراعظم کی برطانوی وزیرخارجہ اور سعیدہ وارثی سے ملاقاتیں

جنگ نیوز -
لندن...وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے لندن میں برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات،یورپی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی جیسے اہم امور زیر غور آئے۔دونوں رہنما وٴں نے تجارت ،سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر بھی زور دیا۔وزیر اعظم گیلانی نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون اور وزیر خارجہ ولیم ہیگ کے حالیہ دورہ پاکستان کو بہت اہم قرار دیا اور مستقبل میں ان سیاسی تعلقات کو جاری رکھنے پر زور دیا۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کنزرویٹو پارٹی کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان پاک برطانیہ تعلقات اور دہشت گردی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.