تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:56

رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ کاکل سے کراچی میں آغاز

جنگ نیوز -
کراچی …سال کی تیسری رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہورہی ہے ، ستائیس جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل جیو سوپر پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔اس چمپئن شپ میں پاکستان نمبر تین محمد سجاد اور سابق قومی چمپئن شہرام چنگیزی کے سوا ملک کے ٹاپ بتیس کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقم والے اس ٹورنامنٹ کے فاتح کیوسٹ کو ساٹھ ہزار جبکہ رنرز اپ کوپینتیس ہزار روپے ملیں گے۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز سولہ میچز کھیلیں جائیں گے ، ٹاپ سیڈ شاہد آفتاب پہلا میچ حمزہ اکبر سے کھیلیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.