19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:30
اسپین میں واٹر فائٹ کا سالانہ مقابلہ ،شہری محذوض
جنگ نیوز -
میڈرڈ…اسپین میں جہاں ہر سال بُل فائٹنگ کے خطرناک مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں وہیں واٹر فائٹ جیسا ایک دلچسپ تہوار بھی منایا جاتا ہے جس میں ہزاروں شرکا ء ایک دوسرے پر پانی سے بھری بالٹیاں انڈیل کر محذوذ ہوتیہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اسپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں سالانہ Water Fight فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد ہاتھوں میں بالٹیاں، پانی کے ٹب، واٹر گن اور دیگرپانی سے بھری اشیاء تھامے ایک دوسرے پر پانی پھینک کر اس تہوار کو یادگار بناتے نظر آئے۔ یہ دلچسپ تہوار پچھلے 30 سالوں سے منایا جارہا ہے جہاں گرمی سے پریشان افراد پانی سے کھیل کر فرحت و تازگی محسوس کرتے ہیں۔