تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:42

ریلوے ساڑھے 3 ارب روپے جاری کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ریلوے کے لیے ساڑھے تین ارب روپے جاری کرنے کی سمری وزارت خزانہ کے حوالے کردی گئی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دو روز میں سمری منظور ہوجائے گی اور یہ رقم جاری ہو جائے گی۔ وزارت ریلوے کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ رواں مالی سال ریلوے کی سبسڈی کے لیے 11 ارب روپے جاری کیے جائیں گے، وزارت خزانہ سے ساڑھے تین ارب روپے دو دن میں حاصل ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بندرگاہوں پر 3 ہزار 800 کنٹینر پڑے ہوئے ہیں جن کی ترسیل کے لیے اتنی ہی بڑے ٹرالر درکار ہیں جبکہ ایک ریلوے کارگو 70کنٹینرز اٹھاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کا کارگو نظام بہتر بنایا جائے تو 10 ارب روپیسالانہ کمائے جا سکتے ہیں۔ ریلوے نجی شعبہ کے ساتھ مل کر نئی کارگو سروس کے آغاز پر غور کیا جا رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.