20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:26
چین: نان جنگ میں شدید بارش،10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
جنگ نیوز -
نان جنگ ... چین کے شہر نان جنگ میں شدید بارش کا10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بارش سے ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔چین کے شہر نان جنگ میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ مسلسل پانچ گھنٹوں تک ہونے والی بارش کے باعث ٹرین سروس بھی متاثر ہے۔ شدید بارشوں سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور بہت سی گاڑیاں بند ہوگئیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ دس سال میں شدید ترین بارش ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے تاہم اب ان کا زور ٹوٹ جائے گا۔