20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:34
اسپین : عالمی منشیات کاگروہ پکڑا گیا ، 140 ملین ڈالر کا سامان برآمد
جنگ نیوز -
میڈرڈ. . .. ... . اسپین میں بین الاقوامی سطح پر منشیات کا کاروبار اور منی لانڈرنگ کرنے والا بہت بڑا گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ہسپانوی پولیس کے مطابق نقد رقم سمیت تقریباًایک ارب چالیس کروڑ ڈالر لاگت کا مال ہاتھ لگا ہے۔ اسپین میں گینگ سے تعلق رکھنے والے سترہ جبکہ امریکا میں چار افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق مشتبہ افراد کولمبیا سے اسپین ، کوکین اسمگل کرکے بیچتے تھے۔ گرفتار افراد پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔ ان کے قبضے سے ساٹھ کاریں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسپین میں اکیس پراپرٹیز جبکہ امریکا میں چار پراپرٹیز کو بھی انتظامیہ نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔