تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:21

کراچی کو بجلی اور کے ای ایس سی کو تحفظ فراہم کیا جائے،گورنر سندھ

جنگ نیوز -
کراچی.. .. . . .گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو بجلی کی دستیابی میں ریلیف چاہیئے، جس کا فوری بندوبست کیا جائے۔گورنر ہاوس کراچی سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کے ای ایس سی حکام کو ہدایت کی ہے کہ فیلڈ آپریشنز بند کرنے کے بجائے لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے پر زور دیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کے آپریشنز میں مصروف تمام سرگرمیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے اس سلسلے میں صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں ضروری اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.