تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:32

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مہنگائی میں سونامی میں ڈوبتے عوام کیلئے تنکے کا سہارا، رمضان پیکیج کے تحت مختلف اشیا 4 روپے سے 40 روپے فی کلو تک سستی فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ آٹا ساڑھے بائیس، گھی 147 اور بیسن 63 روپے فی کلو ملے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز کے رمضان پیکیج کے تحت قیمتوں کی منظوری دے دی ہے۔ آٹے پر 4 روپے فی کلو سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان میں آٹا 22 روپے 50 پیسے فی کلو فروخت ہوگا۔گھی پر 15 روپے فی کلو سبسڈی ہوگی اور یہ 147 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔ بیسن پر 10 روپے سبسڈی ہوگی اور یہ 63 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔کھجور پر بھی 10 روپے رعایت کے ساتھ 110 روپے فی کلو ملے گی۔ دال چنا 10 روپے رعایت کے ساتھ 67 روپے، دال مونگ 10 روپے رعایت کے ساتھ 122 اور دال ماش 10 روپے رعایت کے ساتھ 128 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔سفید چنا 10 روپے رعایت کیساتھ 132 اور چاول 10 روپے رعایت کے ساتھ 74 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔ چائے کی پتی پر 40 روپے فی کلو رعایت ملے گی اور یہ پیکٹ 495 روپے میں دستیاب ہوگا۔ پیکٹ میں محفوظ دودھ پر 5 روپے فی کلو رعایت ہوگی اور 70 روپے میں دستیاب ہوگا۔ تمام مصالحوں پر 10 فی صد جبکہ تمام شربت پر 10 روپے فی بوتل رعایت ملے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.