20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:43
اقوام متحدہ نے صومالیہ کی دو ریاستوں کو قحط زدہ قراردیدیا
جنگ نیوز -
نیو یارک…اقوام متحدہ نے صومالیہ کی دو ریاستوں کو قحط زدہ قراردیدیا ہے،،صومالیہ میں قحط کی بڑی امریکی امداد کی بندش ہے۔اقوام متحدہ نے پہلی مرتبہ صومالیہ کیلئے "قحط زدہ " کی اصطلاح استعمال کی ہے،،متاثر ہونے والی ریاستوں میں جنوبی باکول اورزیریں شا بے لے شامل ہیں،عالمی ادارے کے مطابق صومالیہ میں خشک سالی سے 10ملین افراد متاثر ہیں، اب امداد دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے کے شبے میں امریکا نے صومالیہ کو دی جانے والی امداد روک دی ہے، دو ہزار نو تک امریکاصومالیہ کی سب سے زیادہ مدد کرنے والا ملک تھا، یہ پہلا موقع ہے کہ صومالیہ کو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ نے قحط زدہ ملکوں میں شامل کیاہے ۔