تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:43

کراچی اسٹاک میں اتار چڑھاؤ،انڈیکس بارہ ہزار433 پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاوٴ کا شکار رہیں اور انڈیکس بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبور نہ کرسکا۔ بدھ کوکاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزار 494 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا مگر انرجی اسٹاکس میں فروخت نے مارکیٹ کا مثبت رجحان منفی میں تبدیل کردیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 10 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار433 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 8 کروڑ 32 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام ایز گارڈ نائن کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت21 پیسے اضافے کیساتھ چھ روپے پانچ پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس21 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار865 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.