تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:12

ایم کیوایم سے تعلقات کا انحصار اس کے طرز عمل پر ہوگا،پر ویز رشید

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ نون کے رہنما سینٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایم کیوایم کیساتھ تعلقات کا انحصار پارلیمنٹ میں اس کے طرز عمل پر ہوگا۔لاہورمیں جیو نیوز کے نمائندے محمد عاصم نصیر سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ پارٹی کے مری اجلاس میں ایم کیوایم کی جانب سے سندھ کی گورنرشپ دوبارہ قبول کرنے پر غور کیا گیا۔ارکان سے کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بارے میں بیان بازی سے گریز کریں۔ انکا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کی ریکوزیشن ایم کیو ایم اور نون لیگ نے دی تھی اسلئے آئندہ تعلقات کا انحصار پارلیمنٹ میں اسکے طرز عمل پر ہوگا۔سینیٹرپرویزرشید نے امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم اپوزیشن کا بھرپورکردار ادا کریں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.