تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:12

صدر زرداری سعودی عرب پہنچ گئے،شاہ عبداللہ سے ملاقات جا ری

جنگ نیوز -
ریاض…صدر آصف علی زرداری نے ایک ہفتے کے دوران ایران، افغانستان کے دورے کے بعد اب سعودی عرب کے اہم دورے پر ہیں جہاں وہ سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کررہے ہیں سفارتی ذرائع کے مطابق ایران اور افغانستان کے دورے کے بعد صدر آصف علی زرداری اس وقت سعودی عرب کے اہم دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سعودی عرب کے فرمان روا شاہ عبداللہ سے اہم ملاقات کی ہے،سفارتی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا خطے کی بدلتی صورتحال، افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے آغاز اور بحرین کی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے خطے کے ممالک کے مابین گہرے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہیں۔صدر آصف زرداری نے ایران کے مختصر دورے کے دوران ایرانی صدر احمدی نژاد اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ،کابل کے دورے کے دوران افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقاتیں کیں۔صدر آصف زرداری سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.