21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:16
لارڈز،انگلینڈبھارت سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا
جنگ نیوز -
لارڈز... . . . .بھارت اور انگلینڈ ے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے لارڈز میں شروع ہوگا۔ یہ مجموعی طور پر دو ہزارواں اور بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سینچری ٹیسٹ ہے،انگلینڈ کے کپتان اینڈریو اسٹراوس نے بھارت کے خلاف سیریز کو ایشیز سیریز جیسا اہم قرار دیا ہے ۔ورلڈ چیمپینز بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے جبکہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ اگر انگلینڈ کو سیریز میں 2-0 یا اس سے زائد مارجن سے فتح ملی تو بھارت سے نمبر ون اسپاٹ حاصل کرلے گی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 2000واں ٹیسٹ ہونے کی وجہ سے اس میچ کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔ لیکن گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے میچ سے منسلک تمام تر ہایپ کے درمیان بھرپور پریکٹس کی۔ انگلش کپتان اینڈریو اسٹراوس نے کہا کہ دونوں ٹیمیں انتہائی مضبوط ہیں اور انہیں امید ہے کہ انکے کھلاڑی اس بار بھارت کوشکست کا مزہ ضرور چکھائیں گے۔ دوسری جانب بھارتی کپتان مہیندرا سنگھ دہونی نے ایک پر ہجوم میڈیا پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں اور انکی ٹیم کو 2000ویں ٹیسٹ کا حصہ ہونے پر بے حد فخر ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ میں اچھی پرفارمنس دیکر ایک اور تحفہ ضرور دینگے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپر تین بجے شروع ہوگا۔ جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔