21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:14
پشاور،شدت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید
جنگ نیوز -
پشاور…پشاورکے مضافاتی علاقہ ریگی میں نامعلوم شدت پسندوں کے پولیس پرحملے میں ایک اہلکارشہید اور خاتون کانسٹیبل سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں دو شدت پسند مارے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کافی دیر تک علاقہ میں فائرنگ ہوتی رہی پولیس کے مطابق علاقہ میں سرچ جاری ہے۔