21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:14
گورنر سندھ نے کے ای ایس سی ملازمین سے چارروز کی مہلت مانگ لی
جنگ نیوز -
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کے ای ایس سی لیبر یونینسے 25جولائی تک احتجاج موخر کی درخواست کی ہے۔انہوں نے یہ درخواست لیبر یونین کے رہنماؤں سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کی ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی مزدور اتحاد 25جولائی تک احتجاج موخر کردے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر4دن میں مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کرنے میں حق بجانب ہونگے،انہوں نے کہاکہ کو شش ہے کہ تمام ملازمین کے مسائل کو حل کرالیا جائے۔ دوسری جانب چیئرمین سی بی اے حاجی اخلاق خان کا کہنا ہے کہ وہ گورنر سندھ کی درخواست پر ملازمین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔