تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:14

گھوٹکی، کشمور،جیکب آباد اور رحیم یار خان میں اسمگلنگ جاری

جنگ نیوز -
کراچی…گھوٹکی، کشمور،جیکب آباد اور رحیم یار خان میں بڑے پیمانے پرپولیس اور کسٹم حکام کی ملی بھگت سے ایرانی مصنوعات اور تیل کی اسمگلنگ جاری ہے جس سے پاکستان کی معیشت کو کروڑوں روپے یومیہ کانقصان پہنچ رہا ہے۔سندھ، پنجاب اور بلوچستان تین صوبوں کے سنگم پر واقع سرحدی علاقے اوباڑو ، کشمور اور صادق آباد جغرافیائی لحاظ سے غیر معمولی حیثیت کا حامل علاقہ اسمگلنگ کا مرکز بن گیا ہے۔اس علاقے کے محل وقوع کے باعث محکمہ کسٹم ، پولیس اور ایکسائزکے اعلی افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کی ایرانی مصنوعات اور تیل کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے۔ براستہ لسبیلہ گوادر اور کوہلو سے ڈیرہ غازی خان میں بھی ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی اسمگلنگ جاری ہے۔سندھ پنجاب کا سرحدی علاقہ صادق آباد اس وقت ایرانی مصنوعات کی سب سے بڑی منڈی بن چکا ہے جہاں سے پاکستان بھر میں ایرنی مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں جنکا ماہانہ بھتہ کسٹم اور پولیس کے افسران کو گھر بیٹھے پہنچا دیا جاتا ہے اور اس طرح ملک کروڑوں روپے ٹیکس سے محروم ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.