21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:25
امریکی کانگریس پینل میں پاکستان کی امداد بند کرنے تجویز مسترد
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی کانگریس پینل نے پاکستان کی تمام امداد بند کرنے کی تجویز مسترد کردی۔آج پینل کی رائے شماری میں 39اراکین نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 5اراکین نے اس کی مخالفت کی۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف بل کا پہلے ہی مرحلے میں مسترد ہوجانا پاک امریکا تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کئے جانے والے بل میں پاکستان کی سویلین اور فوجی امداد کو وزیرخارجہ کی منظوری سے مشروط کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، اس بل کو بحث کے بعد کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی کے سامنے پیش کردیا گیا تھا۔