تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:36

اکشے کی پروڈیوس پہلی فلم بریک اووے ریلیز کے لیے تیار

جنگ نیوز -
ہالی ووڈ…بالی ووڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اکشے کی ہالی ووڈ میں بطور پروڈیوسرپہلی فلمBreakawayمکمل ہوگئی ہے۔ ریلیز کے لیے تیار اس فلم کا ٹریلر بھی منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں اکشے نے نئے اداکار ونے ورمانی کو متعارف کروایا ہے۔ اس فلم میں بھارتی اداکاروں ونے اور انوپم کھیر سمیت کئی ہالی ووڈ اداکاروں نے بھی اپنے جوہر دکھائے ہیں۔اس فلم میں جہاں کئی ہپ ہاپ آرٹسٹوں نے موسیقی کے شعبے میں کمال دکھایا ہے وہیں خود اکشے کمار بطور ہپ ہاپ آرٹسٹ اس فلم میں مہمان اداکار کی حیثیت سے بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔ اکشے کمار کی یہ پہلی ہالی ووڈ فلم 30ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی جسکے بھارتی ورژن کوSpeedy Singhکا نام دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اکشے کمار کی پروڈکشن میں بننے والی فلم Breakawayکی اسکریننگ 10ستمبر کو ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی کی جائیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.