21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:2
2ہزارویں ٹیسٹ میں سچن کو سوویں سنچری بنانی چاہئے، شعیب ملک
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت ہے کہ دو ہزارواں ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کی سوویں سنچری اسی ٹیسٹ میں ہونی چاہئے۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ دو ہزارویں ٹیسٹ کا انعقاد خوش آئندہے اور سب سے بڑھ کرتاریخی میدان لارڈز میں تاریخی ٹیسٹ کاکھیلا جارہاہے۔یہ کھلاڑیوں کے لیے بھی اعزاز ہے جو اچھا کھیلے گا مدتوں یادرکھا جائے گا۔ شعیب ملک ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو مکمل کھلاڑی قراردیتے ہیں ،دو ہزارویں ٹیسٹ میں سوویں سنچری بنانے کیلئے شعیب ملک نے سچن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاآل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ اگر 1000 ویں کی طرح 2000 واں ٹیسٹ بھی پاکستان ٹیم کھیلتی تو انہیں بہت زیادہ خوشی ہوتی،لیکن ان کی بڑی خواہش یہ ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو۔