22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:10
امریکا:غلام نبی فائی عدالت میں پیش نہ ہوئے، آئندہ سماعت منگل کوہوگی
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکہ میں گرفتارکشمیر امریکن کونسل کے رہنما غلام نبی فائی آج عدالت پیش نہ ہوئے ان کے کیس کی اگلی سماعت منگل کے روز ہوگی۔امریکہ میں موجود کشمیر امریکن کونسل کے رہنما غلام نبی فائی آج عدالت پیش نہ ہوئے۔ غلام نبی فائی کو آئی ایس آئی کے ساتھ مبینہ رابطوں کے الزام میں چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔غلام نبی فائی کے کیس کی اگلی سماعت منگل کے روز ہوگی۔ غلام نبی فائی کے وکیل کے مطابق اگلی سماعت پر غلام نبی فائی کی ضمانت کیلئے درخواست دی جائے گی ۔ اور امید ہے کہ ایک یا دو ملین ڈالر کے عوض غلام نبی فائی کی ضمانت منظور ہوجائے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آئی نے غلام نبی فائی کیس کے سلسلے میں مزید 12 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔