تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:46

فیصل آباد ریجن میں سی این جی اسٹیشنز دوسرے دن بھی بند

جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد ریجن میں سی این جی اسٹیشنز آج دوسرے روز بھی بند ہیں۔جبکہ فیصل آباد ضلع میں آج دوسرے روز بھی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔فیصل آباد ریجن میں سرگودھا ، خوشاب ،فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ اور دیگر شہروں میں سی این جی اسٹیشنز آج دوسرے روز بھی بند ہیں۔سی این جی اسٹیشنز کی ہفتہ وار بندش کے باعث شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب محکمہ سوئی گیس کے گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد ریجن کے صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی بھی معطل ہے۔گیس لوڈ مینیجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد ریجن میں اکیس جولائی سے تئیس جولائی کی صبح چھ بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.